Friday, April 26, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چار چینی ڈائریکٹر 10 مارچ کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چار چینی ڈائریکٹر 10 مارچ کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے
March 8, 2017
کراچی(92نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چار چینی ڈائریکٹرز 10 مارچ کو اپنی نشستیں سنبھال لیں گےجبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تعداد بڑھانے کے لیے نئے قانون پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی سرمایہ کار کنسورشیم کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد اسڑیٹیجک حصص کی فروخت کی بولی منظور ہونے کے بعد اب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چینی ڈائریکڑزکی شمولیت کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار چینی ڈائیریکڑز10 مارچ کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔ چینی کنسورشیم کے ڈائیریکڑز کی شمولیت کے لیے باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ چینی ڈائریکٹرز کی نشستیں خالی کرنے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایس ای سی پی کے 4 نامزد ڈائیریکڑز اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت 11 ڈائیریکڑز ہیں ۔ جن میں سے 4 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکڑز ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا۔ اضافی ڈائریکٹرز کے نام اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے دیئے جائیں گے جن میں سے ایس ای سی پی ڈائریکٹرز کا چناؤکرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 40 فیصدحصص کے فروخت کی رقم مل گئی ہے ، یہ فی حصص 28 روپے کے حساب سے چینی کنسورشیم کو فروخت کیے گئے ہیں جس کی مالیت 8 ارب 96 کروڑ روپے ہےجبکہ باقی رہ جانے والے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 20 فیصد  حصص جون تک عوام کو فروخت کیے جائیں گے۔