Friday, April 19, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی سرمایہ 9ہزار800 ارب تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی سرمایہ 9ہزار800 ارب تک پہنچ گیا
January 9, 2017

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پہلے ہی ہفتے میں انچاس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک ہزار دو سو اکتیس پوائنٹس اضافے سے انچاس ہزار اڑتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم تینتالیس فیصد اضافے سے چالیس کروڑ تراسی لاکھ شیئرز رہا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک اعشاریہ سات تین فیصد اضافے سے نو ہزار سات سو پچانوے ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سیمنٹ کی طلب میں اضافے اور ٹیکسٹائل پالیسی کا متوقع اعلان مارکیٹ کے لیے اچھی خبریں ثابت ہوئیں۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، انشورنس اور انرجی سیکٹر کے حصص بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔