Thursday, March 28, 2024

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میڈیا سے تنگ آگئی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میڈیا سے تنگ آگئی
April 26, 2016
  لاہور(92نیوز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میڈیا سے تنگ آ گئی بارہ ٹی وی چینلز اور پندرہ اخبارات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے نجی شعبے سے تجاویز مانگ لیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی فضائی معاملات کے بارے میں میڈیا کی مسلسل کوریج سے تنگ آئی ہوئی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹی وی چینلز اور اخبارات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ منتخب کی گئی کمپنی ایوی ایشن سے متعلق تمام ٹکرز، خبریں، پروگرامز اور بیپرز وغیرہ کی ریکارڈنگ کی فوری فراہمی کی ذمےدار ہو گی۔ سول ایوی ایشن کی خبروں کے لیے بارہ ٹی وی چینلز اور پندرہ اخبارات کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور رپورٹس پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ میڈیا مینیجمنٹ کو فراہم کی جائیں گی۔