Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دنیابھر میں آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیابھر میں آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے
May 8, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سمیت دنیابھر میں آج خون کی کمی کا شکار بچوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کا دن منایا جارہا ہے۔ خون کی کمی یعنی تھیلیسیمیاکا شکار مریضوں کے جسم میں پیدائشی طور پر خون نہیں بنتا، پاکستان میں بھی اس مرض کی بڑی وجوہات میں خاندان کے اندر کی شادیاں ہیں جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو پھر والدین ساری زندگی خون دلوانے کےلئے بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹرز کے چکر لگاتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ ایسے سینکڑوں بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کی بیماری ان کے ساتھ جنم لیتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگراسمبلیوں میں قانون سازی کی جائے توان بچوں کوتھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں تھیلیسیمیا کامرض شدت اختیارکررہاہے۔ ملک میں ایک کروڑ افراد تھیلیسیمیا مائنراور 88ہزار سے زائد بچے تھیلیسیمیا میجر کاشکار ہےں۔ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ، ملک بھر میں بلڈسکریننگ سینٹرز کے قیام اور دوران حملPrenatal Test کے ذریعے اس مہلک مرض کوپھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔