Tuesday, April 23, 2024

پاکستان سمیت دنیا کے اکثرممالک موسمی حالات سے شدید متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے اکثرممالک موسمی حالات سے شدید متاثر
June 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان سمیت دنیاکے اکثرممالک موسمی حالات سے شدیدمتاثر ہیں امریکا،فرانس،اورجرمنی سمیت  کئی ممالک  کوسیلابی صورتحال کاسامناہے۔۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی اورخیبرپختونخوا  کاطوفان ہو  یا امریکا   میں بلند بگولے یاپھرجرمنی اورفرانس سمیت  یورپی ممالک میں معمول سے زیادہ بارشیں اس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کوقراردیاجارہاہے۔ انٹرنیشنل پینل ان کلائمیٹ چینج کی رپورٹ فایبومیں کہاگیاہے کہ ال نینوطوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی،وسطی اورشمالی علاقےگردآلودہواؤں اورطوفانی بارشوں سے بری طرح متاثرہوسکتےہیں۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات نے ملک میں  حالیہ بارشوں  کوغیرمعمولی قراردیاہےاور شدیدترین بارشوں نے فرانس  کا سوسالہ ریکارڈ توڑ دیاہے۔ جرمنی میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور محکمہ موسمیات  کے مطابق بارشوں کانیاسلسلہ آئندہ دوسے تین روزتک جاری رہنے کاامکان ہے۔ سپرپاورامریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے سامنے بے بس نظرآتاہے ٹیکساس میں ریکارڈبارشوں کے باعث سیلاب  اس کامنہ بولتاثبوت ہے۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ عالمی رہنماؤں نے ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کے لیےعملی اقدامات نہ کئے تو یہ زمین  کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے ۔۔