Friday, May 17, 2024

پاکستان سمیت دنیا میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے ۔۔ اے مری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے!۔۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماں جیسی عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ راپا محبت ہستی ماں کا آج عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ سال کا ہر دن ہی ماں کے لیے ہوتا ہے، لیکن بطور خاص ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا پہلے پہل یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے۔ سولہویں صدی کے انگلستان میں ایسٹر سے 40 روز پہلے ’’مدرنگ سنڈے“ منایا جاتا تھا۔ امریکا میں مدرز ڈے کا آغاز 1872ء میں ہوا۔ بے لوث محبت کو اگر ایک لفظ  میں سمیٹا جائے وہ ’ماں‘  ہے،جسے سنتے ہی تحفظ اور ایک پرسکون چھاؤں کا سا احساس روح کے اندر تک اتر جاتا ہے۔ قدرت کا وہ انمول تحفہ ماں ہے۔ جس کے قدموں تلے جنت رکھی،  جو دکھوں اور مصیبتوں کے سامنے ڈھال بن کر بچوں کو سکھ دیتی ہے۔۔۔ منور رانا نے کیا ہی خوب کہا کہ اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے ۔ ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے۔ ماں کی محبت ایک بحر بیکراں، لفظ ماں کی بے پایاں محبت کے بیان سے قاصر ہیں، تو اس کے خلوص و ایثار کے کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں۔