Monday, September 16, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے
April 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے۔

ملک بھر  کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جبکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی  اور سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں ۔

دن کی مناسبت سے گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ، دوسری جانب ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے سکیورٹی  کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔