Monday, September 16, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ اور آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ اور آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے
July 28, 2016
کراچی (92نیوز) دنیا میں ہیپاٹائٹس سے بچاو اور اس مرض سے آگاہی کے لیے آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سندھ میں سالانہ 80 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکار ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہیپاٹائٹس کا مرض آگاہی اور کئی علاقوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کی بنا پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سالانہ 80 ہزار سے زائد افراد مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سول اسپتال میں صرف کراچی اور صوبے ہی سے نہیں بلوچستان اور پنجاب سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ سول اسپتال میں آنے والے ہیپاٹائٹس کے مریضوں نے علاج کی سہولت پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرکہتے ہیں کہ ہیپاٹاٹئس بڑھنے کی بڑی وجہ مرض سے آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ انسداد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق صوبے میں سات فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے۔ شکار پور‘ خیرپور اور سانگھڑ میں سب سے زیادہ ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں۔