Sunday, September 8, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کے تہوار ہولی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کے تہوار ہولی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
March 24, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری  کے تہوار ہولی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا اس موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جہاں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ سب ہی ایک دوسرے کے چہروں پر رنگ ملتے اور پھینکتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ہولی کی مختلف تقاریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی سب سے بڑی تقریب سوامی نارائن مندر میں ہوئی جہاں پانچ سو کے قریب مقامی ہندوؤں نے شرکت کی اور ہولی کھیلی ۔ رنگوں میں ڈوبے جوانوں نے ہولی میں خوب بھنگڑے ڈالے، یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی دن آنے سے تہوار کی شان اور بھی بڑھ گئی ، شرکاءنے مٹھائی کھا کر ہولی کی مٹھاس کا بھرپور مزہ بھی لوٹا ۔ ہولی کا تہوار موسم بہار کی آمد کی خوشی میں فروری یا مارچ کے آخر میں چودہویں کے چاند کے روز منایا جاتا ہے جبکہ ہندو روایات کے مطابق بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے موقع پر بھارت کے شمالی شہر ماتھرا میں ہولی 16 روز تک جاری رہتی ہے میلے کا آغاز پوجا پاٹ کے ساتھ کیا جاتا ہے جس کے بعد زائرین بھگوان کرشن اور ان کی محبوبہ رادھا کی شان میں گیت گاتے ہیں۔ ہولی کو بھارت میں دیوالی کے بعد سب سے بڑا تہوار تصور کیا جاتا ہے۔