Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے
October 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے۔ ہندو برادری پٹاخے پھوڑتی ہے اور اپنی رسوم کے مطابق عبادات کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی کی خوشیاں مبارک۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1188160611257065473 دیوالی کے تہوار پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیوالی کا تہوار اتحاد اور یکجہتی کیساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے۔ یہ تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی۔ عثمان بزدار نے کہا دیوالی کے موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت، بھائی چارے اور رواداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا دیوالی کا تہوار ہمیں اس عزم کو دہرانے کا موقع دیتا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ نئے پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو اخوت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ آج کے دن ہم سب کو محبت، برداشت، تحمل اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔