Wednesday, May 8, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں تمباکو نوشی، فضائی آلودگی ، غیر صحت مند طرز زندگی اور عطائیت اس مرض کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے ۔

عالمی یوم کینسر منانے کا مقصد اس مرض سے بچاؤ اور اس کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، طبی ماہرین کے مطابق خواتین میں چھاتی کا سرطان، مردوں میں پراسٹیٹ اور پھیپھڑوں اور بچوں میں خون کے کینسر کی شرح زیادہ ہے۔

پاکستان میں کینسر کے مرض کی تاخیر سے تشخیص اور اس کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اس مرض سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے ،تشخیصی اور طبی سہولیات کی کم دستیابی کی وجہ سے بہت سے لوگوں موت کے کا شکار ہو جاتے ہیں۔