Monday, May 13, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹرز کو ایکٹمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹرز کو ایکٹمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹرز کو ایکٹمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن اور ڈیکسا میتھا سون (سٹیرائیڈ) کا اکٹھا استعمال کورونا کے مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کرنے میں موثر رہا ہے۔ یہ دوا ایسے مریضوں میں استعمال کی جاتی رہی ہے جن کے پھیپھڑے کورونا سے بری طرح متاثر ہو چکے ہوں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق ایسے مریضوں میں فل پریشر مشینوں یا وینٹلیشن کے ذریعے آکسیجن کی ترسیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ جان بچانے والی دوا ایکٹیمرا انجکشن کی کمی کے بعد دنیا بھر میں ڈاکٹروں کو ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔