Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا

ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا، چرچز میں دعائیہ تقاریب ہوئیں، کیک کاٹے گئے، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کرسمس کا تہوار، مسیحی برادری خوشیوں سے سرشکار، کرسمس پر روایتی جوش و جدبہ دیکھا گیا۔ گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے دوران ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کرسمس پر مٹھائیاں اور کیک تقسیم کئے گئے، پی آئی اے کی پرواز میں سانتاکلاز بھی آگئے۔ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں۔ موٹرے وے پولیس اہلکار وومن کرسچن اسپتال پہنچے جہاں کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔

لاہور کے چڑیا گھر میں بچوں نے جانوروں کی اٹھکیلیاں دیکھیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرجاگھروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ خیبرپختونخواہ اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی کرسمس کے موقع پر روایتی جوش و خروش دیکھا گیا، کیک کاٹے گئے اور مہمان نوازیوں کا سلسلہ عروج پر رہا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور تہوار کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنے پر زور بھی دیا۔