Saturday, April 20, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مدر ارتھ ڈے آج منایاجا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مدر ارتھ ڈے آج منایاجا رہا ہے
April 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مدر ارتھ ڈے آج منایاجا رہا ہے۔ آج کے دن گلوبل وارمنگ سے موسمیاتی تغیرات اور قدرتی آفات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ ماحولیاتی آلودگی، درختوں کے کٹاؤ اور درجہ حرارت میں اضافے سے جہاں سمندروں کی سطح بلند ہو رہی ہے، تو ساتھ زمینی کٹاؤ بھی جاری ہے جس کے باعث دنیا بھر کا  درجہ حرارت بھی بڑھ گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ صورتحال یہی رہی تو سندھ کے کچھ علاقوں سمیت کئی زمینی علاقے سمندر برد ہو جائیں گے۔ اس سال مدر ارتھ ڈے کا موضوع بھی زمین پر شجرکاری رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں آبادی میں بے تحاشہ اضافہ جنگل کے جنگل کھا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ناصرف موسمیاتی تغیرات اور قدرتی آفات کی زد میں آگیا بلکہ گوبل وارمنگ کے خطرے کے اعتبار سے پاکستان 5 واں ملک بن گیا۔ آج کے دن یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ  درخت کاٹے نہیں لگائے  جانے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 2015 کو پیرس فریم ورک کنونشن میں تمام ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ کرہ ارض کے  درجہ حرارت  کو 2 ڈگری سیلسیس کم کیا جائے گا لیکن تاحال اس میں ایسی کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ یہ دن منانے کا مقصد بھی صنعتی ،آبی ، فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔