Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
September 10, 2016
لاہور (92نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فرسٹ ایڈ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو تربیت دیکر حادثاتی اموات کی شرح میں نوے فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی تربیت و آگاہی ہماری زندگی کے لیے بہت اہم ہے۔ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ زندگی بچاتی ہے۔ کسی بھی زخمی یا بے ہوش شخص کی زندگی پانچ منٹ کے دوران فرسٹ ایڈ کے ذریعے بچائی جا سکتی ہے۔ کستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مسلسل فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرتی رہتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈ کا سامان ہونا چاہیے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ملک بھر میں خدما ت سرانجام دے رہی ہیں۔ ریڈ کریسنٹ کی ٹریننگ کوآرڈی ینٹر ڈاکٹر نادیہ نے بتایا کہ انکے ادارے کا ہدف ہے کہ دوہزار بیس تک ملک کے ہر گھر میں کم از کم ایک فرسٹ ایڈ ٹرینر ضرور ہونا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق اس سال فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھیوں کوپیش آنے والے حادثات میں فوری انکی مدد کر سکیں۔