Saturday, April 20, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب معراج کل مذہبی جوش وخروش سے منائی جائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب معراج کل مذہبی جوش وخروش سے منائی جائے گی
May 4, 2016
لاہور(92نیوز)دنیا بھر میں شب معراج کل مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی پاکستان میں بھی شمع رسالت کے پروانے  عبادات اور محافل درود و سلام سے اپنے سینوں کو منور کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق   یہ رات ہر سال ستائیس رجب کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ سعودی عرب  سمیت مشرق وسطیٰ میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔