Friday, May 17, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسمیا سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسمیا سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے
May 8, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسمیا سے آگاہی کا دن منایا جارہاہے۔ وطن عزیز میں ایک لاکھ سے زائد بچے موذی مرض کا شکار ہیں۔

پاکستان میں تقریب ہر سال تھیلیسیمیا کا شکار 5 ہزار بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق تھیلیسیمیا ایک موروثی مرض ہے جو والدین سے بچوں کو ملتا ہے۔

تھیلیسیمیا کے مریض کے جسم میں خون بننے کا عمل رک جاتا ہے جس وجہ سے مریض کو بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خاندان میں شادیاں اس مرض کے بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔ شادی سے قبل خون کا ایک معمولی ٹیسٹ آئندہ آنے والی نسل کو اس مہلک مرض سے بچا سکتا ہے۔

پاکستان میں اس وقت تقریب 1 لاکھ سے زائد بچے تھیلیسمیا کا شکار ہیں جبکہ ہر سال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔