Thursday, May 9, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہاہے
December 1, 2020

یو این ایڈز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019میں 25ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا اور6800 جاں بحق ہوئے،پاکستان میں ایک لاکھ 30ہزار مرد، 53ہزار خواتین اور 6100بچے اس مرض کا شکار ہیں ۔

سال 2010 سے ایڈز کی نئے کیسز  میں 75فیصد اور  اموات میں 405فیصد تک اضافہ ہوا،

ملک میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں اس بیماری کا شرح پھیلاو سب سے زیادہ  21فیصد تک ہے ۔

ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر منیر احمد ملک کہتے ہیں ایڈز ایک ایسا مرض ہے جو انسان کے قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر منیر احمد ملک نے کہا پاکستان کے 50 فیصد کیسز کا تعلق پنجاب سے ہے،17اضلاع میں  26 سنٹرز سے پروگرام مفت سہولیات دے رہا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں معاشرتی رویوں کے باعث لوگ ایڈز کی تشخیص اور مفت طبی سہولیات حاصل کرنے سے گریز کرتے ہیں،مثبت سوچ کو پروان چڑھا کر اس بیماری کا پھیلاؤ کم کیا جا سکتا ہے۔