Sunday, September 8, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد
March 27, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت واحترام سے منا رہی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی مسیحی برادری کے علاوہ غیرملکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے اس موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر پیار، محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے۔ ایسٹر کی تقریبات کے حوالے سے اسلام آباد کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے علاوہ رینجرز، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات تھے جبکہ گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ لاہور میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے۔ مسیحی برادری نے ایسٹر کے موقع پر دن کا آغاز ریلی نکال کر کیا۔ گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں نکالی گئی ریلی میں مردوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک ہوئے۔