Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے
May 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گی۔اس دن کے منانے کا مقصد دنیا میں پریس فریڈم کی موجودہ صورتحال، صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یہ دن ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز 1993ء کو ہوا اور اس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی ہے۔