Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ فادرز ڈے ‘‘ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ فادرز ڈے ‘‘ منایا جا رہا ہے
June 20, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ فادرز ڈے ‘‘ منایا جا رہا ہے۔

مسائل کے دریا کے اوپر اولاد کے لیے پُل، آتش وآہن سے لڑکر پرامن اور تعمیری مستقبل کرنے والی ایک ہی ہستی ہوسکتی ہے اور وہ باپ کے سوا اور کوئی نہیں، آج دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے۔

ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو اللہ تعالیٰ نے باپ کو جنت کا دروازہ بنایا ہے، باپ وہ شفیق ہستی ہے جس کی تربیت اولاد کوعزت کی زندگی بسر کرنے کے قابل بناتی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ فادرز ڈے ‘‘ منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے بچے اپنے والد کو تحائف اور پھول پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

فادرز ڈے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اپنے الفاظ میں والدکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

فادرز ڈے کا باقاعدہ آغاز انیس سو دس میں واشنگٹن میں سنورا سمارٹ ڈوڈ نے کیا جو امریکی سول وار کے ایک ہیرو کی بیٹی تھیں، اس کے بعد دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جانے لگا۔