Saturday, April 27, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیلیسیما کا شکار بچوں کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیلیسیما کا شکار بچوں کا دن منایا جارہا ہے
May 8, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیلیسیما کا شکار بچوں کا دن منایا جارہا ہے۔ رمضان المبارک اور کورونا لاک ڈاؤن کے باعث عطیات نہ ہونے پر خون کے مرض میں مبتلا بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیموفیلیا ایک تکلیف دہ اور مہلک بیماری کا نام ہے ۔ ایسے مریضوں کے خون میں جمانے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے ۔ چوٹ لگنے کی صورت میں خون کا بہاو جاری رہتا ہے ۔ تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے شکار سیکڑوں بچوں کو مہینے میں دو سے چار مرتبہ خون کی ضرورت رہتی ہے جسے کے اخراجات عام حالات میں بھی کم نہیں۔ دنیا بھر میں خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تاہم پاکستان میں صرف ایک یا دو فیصد ایسے لوگ ہیں جو رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والے افراد بھی گھروں تک محدود ہو گئے۔ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو خوراک کی طرح خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ متاثرہ بچے زندگی کی سانسیں باقی رکھنے کیلئے بلڈ ڈونرز سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔