Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
December 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہ ہے ، پاکستان نے دن کشمیریوں سے منسوب کر دیا ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا بھر میں بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کیا جائیگا۔ انسانی حقوق کا عالمی منشور 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کیا ۔ جسے یونیورسل ڈکلیریشن آف ہیومن رائٹس  کہتے ہیں  ،   یوں 10 دسمبر کا دن پوری دنیا میں انسانی حقوق کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں انسانی حقوق کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے منایا جا رہا ہے ۔ عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں  ،  جن کا مقصد عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی سنگین صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے ۔ جہاں 128 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ارکان پارلیمان اور حریت رہنماوں نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ وزارت انسانی حقوق کے اعلامیہ کے مطابق   پاکستان سٹیزن پورٹل میں 8 ہزار 2 سو 27 شکایات درج ہوئیں جنہیں حل کر دیا گیا  ،  ٹول فری نمبر پر 3 لاکھ 80 ہزار افراد نے امداد کیلئے رابطہ کیا ۔ تاہم 36 ہزار کو مدد فراہم کی جا سکی ۔