Thursday, April 18, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
May 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ آج منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت ، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ یہ دن ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے اور آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے میڈیا کو درپیش مشکلات، مسائل ، دھمکی آمیز رویہ اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرانا ہے۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز 1993ء میں ہوا تھا۔ اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔ پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود اہل صحافت نے پابندیوں کے کالے قوانین اور اسیری کے مختلف ادوار دیکھے ہیں۔ پاکستان میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ 2002 سے اب تک 72 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبولی ہیں انگلیاں میں نے زبان پر مہر لگی ہے تو کیا، کہ رکھ دی ہے ہر ایک حلقہ زنجیر میں زباں میں نے