Thursday, April 25, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرپشن کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرپشن کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے
December 9, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کرپشن کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

9دسمبر کے د ن کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جا تا ہے ،  ساری دنیا متفق ہے کہ بدعنوانی بھلے ہی مالیاتی ہو یا کسی بھی دوسری نوع کی ،وہ کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور کا درجہ رکھتی ہے۔ پاکستان کے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب اور اینٹی کرپشن جیسے اہم ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے موجودہ چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب   میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس اور خود احتسابی کی پالیسی اپنانے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ  کسی بھی دباوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق عوام کو لوٹنے والوں کو گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا عزم کیا ۔

چیئرمین نیب نے اپنی تعیناتی سے ابتک نیب  کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بہت سی نئی اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پلڈاٹ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں  کی رپورٹ کے مطابق عوام کا اعتماد نیب پر 59 فیصد ہے۔ مزید برآں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، ورلڈاکنامک فورم، پلڈ اٹ اور مشال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو بھی کئی مرتبہ سراہا ہے۔