Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا دن منایا جارہا ہے
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا دن منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں ایک قرارداد کے ذریعے 11 دسمبر کو پہاڑوں کا عالمی دن قرار دیا ۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے پہاڑوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان پہاڑوں اور قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔ دنیا کی دوسری اور نویں بڑی چھوٹی کے ٹو اور ننگاہ پربت سمیت 8000 میڑ سے بلند 5 چوٹیاں، تین پہاڑی سلسلے کوہ قراقرم ،کوہ ہمالیہ اور کوہ ہندو کش پاکستان میں ہیں جنھیں دیکھنے اور سر کرنے کیلے دنیا بھر سے سالانہ لاکھوں سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق بڑھتی ہوئی سیاحت کی وجہ سے پہاڑوں میں آلودگی بڑھ رہی ہے جس کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔