Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے
November 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کےدن منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹی وی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہنا ہے۔ دور جدید میں ٹی وی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ نومبر انیس سو چونسٹھ میں بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی کے آغاز نے معلومات ، تفریح اور خبروں سے روشناس کرکے لوگوں کی زندگی میں رنگ بھر دیے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں کو باشعور بنانے کے حوالہ سے ٹی وی کی کاوشوں کے اعتراف میں یہ دن منانے کا باقاعدہ آغاز انیس سو چھیانوے میں کیا تھا اورہر سال اکیس نومبر کو ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے منانے کا اعلان کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے ٹی وی کے بنا فراغت کے لمحات گزرنا مشکل امر ہے۔ موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا معلومات کی فراہمی اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹیلی ویژن ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، امن و امان، سماجی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور مختلف پروگرامز کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کررہاہے۔