Tuesday, April 23, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے
November 12, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں آج نمونیہ سے بچائو کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مرض سے بچائو کی ویکسین لگانا اور مرض لاحق ہونے پر فوری علاج کرانا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا میں روزانہ 24 سو سے زائد جبکہ پاکستان میں 2 سو سے زائد بچے نمونیہ کا شکار ہو کرجاں بحق ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں ابتدائی علامات جس میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، پسلیاں چلنا اور بھوک نہ لگنا جیسی علامات ہوں تو فوری معالجہ سے رابطہ کرنا چاہے۔ طبی ماہرین کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ای پی آئی پروگرام میں نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے مفت ویکسین ضرور لگوائیں۔