Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منار ہی ہے ،گرجا گھروں  میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منار ہی ہے ،گرجا گھروں  میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس منارہی ہےگرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے کرسمس پر مسیحی افراد کی خوشی دیدنی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔تقریبات کا باقاعدہ آغاز ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے اپنی دعائیہ کلمات سے کیا۔ پاکستان  کے مختلف شہروں میں کرسمس ٹری  رنگ برنگے قمقموں اور ستاروں سے سجایا گیا  ہے اورکرسمس کے کیک کاٹے جارہے ہیں ، گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا  ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نےتقریب میں شرکت کی ،ادھر دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں ۔   امریکہ میں کرسمس پر  موسم بھی  خوشگوار  ہے اور نیویارک میں درجہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس پر ریکارڈ افراد سیر و سیاحت پر نکلے ہیں  کرسمس کی خوشی میں ایک امریکی کمپنی نے ملازمین کے لئے ہزاروں ڈالربونس کا اعلان کیا گیا ہے۔ روس میں کرسمس کے موقع پر خلا بازوں کو بھی یاد رکھا گیا ہےخلائی گاڑی خلابازوں کے لیے خوراک ، تحائف اور دیگر اشیا لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ کرسمس پر برطانوی شاہی جوڑے کی نئی تصاویر بھی جاری کردی گئیں  ایک تصویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ اپنے دونوں بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئےنظر آ رہے ہیں۔ دنیا بھر کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے۔