Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن یکم مئی 1886ء کو شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے اوقات کار میں کمی اور بہتر حالات کار کیلئے شروع کی گئی جدو جہد اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے تاریخ کے سنہری باب کا حصہ بن کر مشعل راہ کا روپ دھارتے ہوئے سامنے آئیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا عالمی یوم مزدور 2020 پر اپنے پیغام میں کہنا تھا یکم مئی کا دن مزدوروں کے تقدس اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یکم مئی مزدوروں کے ملک کی معاشی ترقی میں کردار کے اعتراف کا بھی دن ہے۔ دینِ اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور عوامی حقوق کے احترام پر زور دیتا ہے۔ موجودہ حکومت مزدوروں کے حالت بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت مزوروں کی رہائش، تعلیم اور صحت جیسی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کورونا وباء سے مزدوروں کے حالات پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ دیہاڑی دار مزدور کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے 200 بلین روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کسی ملک کی معاشی ترقی میں مزدور طبقہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔