Sunday, September 8, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مذاہب کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مذاہب کا عالمی دن منایا جارہا ہے
January 17, 2016
لاہور(92)پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج مذاہب  کاعالمی دن منایاجارہاہےہرسال جنوری کے تیسرے اتوار  منائے جانے والے اس دن کامقصد بین المذاہب  ہم آہنگی پیداکرناہے ۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر کے مذاہب میں اختلافات پائے جاتے ہیں  لیکن  چند ایک کے سوا بیشتر  مذاہب میں مشترک بات یہ ہے کہ ایک اللہ ہی اس کائنات کا مالک وخالق ہے  دنیابھر  میں جن مذاہب کے سب سے زیادہ پیروکار ہیں ان میں اسلام ، عیسائیت اور بدھ مت  اور سرفہرست ہیں۔ جبکہ  یہودیت، تاؤ مت اور کنفیوشس مت،ہندومت سکھ مت ، زرتشت ، شن تومت ،بہائی مت کے ماننے والوں کی بڑی تعداد بھی دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہے دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مختلف مذاہب میں ہم آہنگی پیداکرنے کے لیے مختلف شہروں میں واکس اورسیمینارزکااہتمام کیاگیاجائے گا جن میں مختلف مذاہب کے اسکالرزشہریوں کوآپس میں پیارمحبت سے رہنے کی تلقین کرینگے۔ دنیامیں پہلی بارمذاہب کاعالمی دن انیس سوپچاس میں امریکامیں منایاگیاتھا۔