Tuesday, April 23, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ” فادرز ڈے ‘‘منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ” فادرز ڈے ‘‘منایا جا رہا ہے
June 21, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ” فادرز ڈے ‘‘ آج منایا جا رہا ہے، باپ سے محبت کرنے والے لوگ مختلف طریقوں سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہیں، شوبز ستاروں نے بھی فارڈر ڈے پر مداحوں کو باپ سے محبت کرنے اور انکی قدر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مسائل کے دریا کے اوپر اولاد کے لیے پُل کا کردار کون ادا کرتا ہے؟، خود کو آگ کے طوفان میں جھونک کر واولاد کو گرم ہوا سے دور رکھنے کی جدوجہد کون کرتا ہے؟، آتش وآہن سے لڑ کر پرامن اور تعمیری مستقبل کرنے والی ایک ہی ہستی ہوسکتی ہے اور وہ باپ کے سوا اور کوئی نہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر ، آج ، فادرز ڈے ، لاہور ، 92 نیوز اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ خود مشکلات کا سامان کر کے اپنے بچوں کو پر امن مستقبل دینے والی ہستی باپ ہے اسکی قدر کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر ، آج ، فادرز ڈے ، لاہور ، 92 نیوز اداکارہ و سماجی کارکن میگھا کا کہنا ہے کہ باپ وہ شفیق ہستی ہے جس کی تربیت اولاد کوعزت کی زندگی بسر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر ، آج ، فادرز ڈے ، لاہور ، 92 نیوز گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں باپ بہت انمول ہستی ہے، دنیا میں انسان کا سب سے اچھا دوست اس کا باپ ہے۔ فادرز ڈے کا باقاعدہ آغاز انیس سو دس میں واشنگٹن میں سنورا سمارٹ ڈوڈ نے کیا جو امریکی سول وار کے ایک ہیروکی بیٹی تھیں۔