Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”فادرز ڈے“ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”فادرز ڈے“ منایا جا رہا ہے
June 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”فادرز ڈے“ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے بچے اپنے والد کو تحائف اور پھول پیش کرکے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے تواللہ تعالیٰ نے باپ کو جنت کا دروازہ بنایا ہے۔ باپ وہ  شفیق ہستی ہے جس کی تربیت اولاد کوعزت کی زندگی بسر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  ”فادرز ڈے “ منایا جا رہاہے۔ اس دن کی مناسبت سے بچے اپنے والد کو تحائف اور پھول پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ فادرزڈے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ فادرز ڈے کا باقاعدہ آغاز انیس سو دس میں واشنگٹن میں سنورا سمارٹ ڈوڈ نے کیا جو امریکی سول وار کے ایک ہیروکی بیٹی تھیں،اس کے بعد دنیا بھرمیں فادرز ڈے منایا جانے لگا۔