Saturday, April 27, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جا رہا ہے
April 7, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جا رہا ہے۔

 مضر صحت کھانا دنیا بھر میں ہر سال 20 لاکھ جانیں نگل لیتا ہے۔ صحت کی مناسب سہولتیں نہ ہونے پر غذائیت سے بھرپورخوراک کی کمی بیماریوں کیلئے راستے بناتی ہے جبکہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بھی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

 اچھی خوراک اور صفائی سے متعلق آگاہی شہریوں کو بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ ماہرین بیماریوں سے بچائو کےلیے احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں۔

 ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کےلیے اچھی نیند اور ہرروز ورزش بے حد ضروری ہے۔