Friday, May 10, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال 2020 کا چوتھا سوپر مون دیکھا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال 2020 کا چوتھا سوپر مون دیکھا جائے گا
April 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال 2020 کا چوتھا سوپر مون دیکھا جائے گا ۔ اس سوپر مون کو پنک سوپر مون کا نام دیا گیا ہے۔ دنیا کے حسن کو بڑھاتا چاندنی رات میں سپر مون کا نظارہ  آج دکھائی دے گا۔  ماہرین کے مطابق چاند اپنے دائرے میں گردش کرتے ہوئے زمین سے 3 لاکھ 56 ہزار 907 کلو میٹر کے فاصلے پر آجائے گا۔ زمین سے قریب ہونے کے سبب عام چودہویں کے چاند 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ جسے ماہ اپریل کی مناسبت سے پنک سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پنک سوپر مون کا آغاز 11 بج کر 8 منٹ پر ہو گا ۔ سال کا پہلا سوپر مون 9 فوری کو دیکھا گیا تھا۔