Thursday, April 25, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٓج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٓج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
November 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 14 نومبر کا مقصد لوگوں میں شوگر جیسے موذی مرض کیخلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ اسلام آٓباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں ہر سال شوگر کے 50000 مریض آتے ہیں ۔ 2018 میں ان کی تعدا میں پندرہ ہزار کا ہُوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے موجودہ لائف سٹائل کے باعث ہر شخص کو سال میں دو بار باقاعدہ طور پر شوگر کا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہیے۔ یہ مرض ختم نہیں ہوتا تاہم احتیاط کے ذریعے اس سے منسلک بہت سی پیچیدگیوں میں بہت حد تک کمی ممکن ہے ۔ ذہنی دباؤ’ پریشانی’ کھانے میں چکنائی اور میٹھے کی زیادتی کسی کو بھی ذیابیطس کا مریض بنا سکتی ہے۔ تاہم احتیاط اور باقاعدہ ورزش شوگر سے بچاؤ کا نادر نسخہ ہیں۔