Saturday, April 20, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دوستی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دوستی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
August 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دن منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ورلڈ فرینڈشپ ڈے منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ءمیں پیراگوائے سے ہوا۔ بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔ 27اپریل 2011ءکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اس خوبصورت دن کے موقع پر اپنے دوستوں کو تحفے تحائف اور تہنیتی پیغامات بھیجتے ہیں۔ دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے کہ جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں۔ آج کی تیزرفتار زندگی میں یہ دن یوں بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن دوستوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے تاکہ اس انمول رشتے کو مزید تقویت دی جاسکے۔