Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
November 16, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج برداشت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ انیس سو پچانوے سےیونیسکو کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں رواداری اوربرداشت کو فروغ دینا ہے۔ مختلف نفسیاتی و ذہنی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک عدم برداشت ہے۔ زندگی میں بے پناہ مواقع آتے ہیں جب انسان کی برداشت جواب دے جاتی ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد روز بہ روز بڑھتے ہوئے غصے اور برداشت کی کمی کو روکنا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جانا از حد ضروری ہے۔ نوجوانوں کا مزید یہ کہنا تھا کہ اختلافات کو برداشت کرنے تک کی تربیت گھروں اور اسکولوں سے دی  جانی چاہئے۔ توہی ایک روادار معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ عدم برداشت انفرادی طور پر بھی لوگوں کو متاثر کرتی  ہے اور لوگ بے چینی، جلد بازی، حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔