Thursday, April 25, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے
December 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ دن منانے کا مقصد مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت ایڈز سے بچاو کاعالمی دن پہلی مرتبہ 1987 میں منایا گیا۔ ایڈز کا مرض دنیا بھر میں چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آیا ہے۔ دنیا میں اس وقت تقریبا 4 کروڑسے زائد افراد ایچ آئی وائرس کا شکار ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ایڈز کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس صوبہ سندھ مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریض سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق ایڈز سے بچاو صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی ممکن ہے۔