Sunday, September 8, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے
December 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاوٴ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایڈزکا مرض دنیا کی چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے۔ ایڈز انسانی جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت انتہائی حد تک کم کردیتا ہے۔ پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرصحت عامر محمود کیانی کہتے ہیں حکومت ایڈز کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایڈز سے بچائو کے 33 سنٹر کام کر ہے۔ تاہم مرض کا ٹیسٹ کرانے کی شرح دس فیصد سے بھی کم ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نشہ کی لعنت میں مبتلا افراد اس موذی مرض کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔ ڈاکٹر نوشین حمید کا کہنا ہے کہ انتقال خون اور آلات جراحی سے بھی یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ ایچ آئی وی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عام آدمی نہیں جانتا کہ یہ کیسے پھیلتا ہے۔ بروقت تشخیص پر اس سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ ایڈز ایک قابل علاج مرض ہے۔