Friday, May 17, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے
October 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں استاد جیسی ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج ‘اساتذہ کا عالمی دن’ منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ عالمی معیار کے مطابق انہیں مزید تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہیں۔

استاد کی عظمت نہ صرف ایک مستقل قدر ہے بلکہ کوئی بھی معاشرہ اسے تسلیم کیے بغیر علم و ترقی کا ایک قدم بھی طے نہیں کر سکتا۔

بچے کہتے ہیں استاد وہ ہستی ہے وہ بچےکو کوہلےکی کان سے اٹھا کر انسان بنا دیتا ہے۔ استاد خود بادشاہ نہیں ہوتا لیکن وہ بادشاہ بنا دیتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں کئی سیمینارز، کانفرنسز اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔