Friday, May 17, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لکھنا پڑھنا سکھائے۔ ایک اچھا انسان بنائے۔ استاد قوموں کے معمارہوتے ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے۔ قوموں کی ترقی میں استاد کا کردار اہم ہوتا ہے۔ والدین بچوں کی پروش کرتے ہیں تو اساتذہ ان کا مستقبل روشن کرتے ہیں، اسی لیے تو انہیں روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے۔ اساتذہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار یونیسکو کے زیراہتمام 1994ء میں دن منانے کا آغاز ہوا، جس کے بعد ہر سال 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکیں۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ استاد اور شاگرد مل کر ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو عزت دیتی ہیں۔ ترقی کا سفر ان کے لیے آسان ہوجاتا ہے۔