Friday, May 3, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے ‏

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے ‏
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج زمین سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ارتھ ڈے منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کامقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو درپیش نقصانات سے آگاہی  اور زمین کوآلودگی سے بچانے کیلئے 22 اپریل کو دنیا کے 192 ممالک ارتھ ڈے مناتے ہیں، اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں  ۔

ماہرین موسمی تغیرات اور کرہ ارض کو درپیش ماحولیاتی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرتے ہیں،  وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کو اقدامات بھی تجویز کیے جاتے ہیں۔

ارتھ ڈے کے موقع پر مختلف قسم کےدرخت لگائے جاتے ہیں جب کہ فضا اور سمندر کو  آلودگی سے بچانے کے لیے مختلف مہم بھی ترتیب دی جاتی ہیں ۔

ارتھ ڈے  پر دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے بھی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل سے دنیا کو اس زمین کی حفاظت اور خوبصورتی مین اضافے کا پیغام دیا ہے ۔

ماہرین کہتے ہیں کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہر ایک کو انفرادی طور پر کردار ادا کرناہوگا۔