Friday, May 3, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے
May 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت کے لیے فضا سازگار نہیں۔ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی صحافت کے لیے طویل جدوجہد کی، جیلیں کاٹیں اور اس پاداش میں آمریت کے دور میں کوڑے بھی کھائے۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مختلف ادوار میں جہاں صحافتی قوانین کے نام پر آزادی صحافت سلب کرنے کی کوشش کی تو وہیں جدوجہد کرنے والے صحافیوں کیخلاف مقدمات بھی قائم کیے گئے۔ صحافت کا علم اٹھانے والے والے سینئر صحافی کہتے ہیں کہ ہر دور میں آزادی صحافت کو درپیش چیلنجز کی نوعیت تبدیلی ہوتی رہی۔ صحافی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ قلم کی حرمت کے لیے ڈیرھ سو سے زائد صحافیوں نے جانوں کے نذرانے دیئے۔ آج بھی صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور سچ کہنے اور لکھنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافی تنظیموں نے حکومت سے سیفٹی بل جلد ازجلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صحافی اپنے پیشہ وارنہ فرائض بغیر کسی خوف وخطر ادا کر سکیں۔