Thursday, May 2, 2024

پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک مہاجرین کا زیادہ بوجھ اٹھارہےہیں : نوازشریف

پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک مہاجرین کا زیادہ بوجھ اٹھارہےہیں : نوازشریف
September 19, 2016
نیویارک(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ملک مہاجرین کازیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ نیویارک میں مہاجرین کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  پاکستان  سب سے زیادہ عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  نقل مکانی  سے میزبان ملکوں کو  سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور سلامتی  جیسے مسائل کا سامنا ہےعالمی طاقتوں کو چاہیے کہ اس اہم مسئلے پر ترقی پذیرممالک کی حوصلہ افزائی کرے ۔