Friday, May 17, 2024

پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز بحال

پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز بحال
October 5, 2021 ویب ڈیسک

کیلی فورنیا (92 نیوز) پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز سات گھنٹے بعد بحال ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز معطل ہونے سے دنیا کی معیشت کو 160 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ فیس بک کے شیئرز میں بھی پانچ فیصد کمی آگئی۔

ادھر فیس بک کی سابق انجینئر فرانسس ہوگن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں پہلی بار شناخت ظاہر کی۔

انہوں نے کہا فیس بک انتظامیہ سیفٹی کے بجائے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔ فیس بک کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ عوام کے لئے اچھا یا برا کیا ہے ۔ کمپنی نے انسٹا گرام کے نقصانات پر تین سال تحقیق کی ۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ 13 سال سے کم عمر بچے انسٹا گرام استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اعلان کے باوجود فیس بک نے اسے ترک نہیں کیا۔