Sunday, May 12, 2024

پاکستان سلامتی خدشات دور کرنے کیلئے سرحد پر باڑ لگا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان سلامتی خدشات دور کرنے کیلئے سرحد پر باڑ لگا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
August 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانے کو غیرقانونی قرار دینے کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کو درپیش سنگین خدشات دور کرنے کیلئے سرحد پر باڑ لگا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان ادارے سرحدی امور پر غلط فہمی دور کرنے کیلئے ادارہ جاتی میکانزم استعمال کریں، پاکستان، افغانستان سے بھی بہتر رویے کی توقع رکھتا ہے۔ باڑ کی تنصیب افغان سرزمین پر جائے بغیر بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افسوس مشترکہ ٹوپوگرافک سروے بارے افغانستان نے پاکستانی تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا، پاکستان، افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کے تحت برادر ملک کے ساتھ اپنے تعلقات چاہتے ہیں۔