Saturday, April 27, 2024

پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی آئندہ ہفتے کرنے کو تیار

پاکستان  سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی آئندہ ہفتے کرنے کو تیار
December 13, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی آئندہ ہفتے کرنے کو تیار ہو گیا ، وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چین سے کرنسی تبادلہ کے نئے معاہدے کےبعد یہ رقم حاصل کریگا ۔

سعودی عرب کی جانب سے ایک  ایک ڈالر قرضے کی واپسی کے تقاضے پرپاکستان عملدرآمد کےلئے تیار ہو گی ا، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی آئندہ ہفتے کی جائے گی ۔ چین اور پاکستان کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت رقم وصول ہونے پر یہ ادائیگی کی جائے گی۔

 پاکستان چین سے  کرنسی سویپ  کا نیا معاہدہ کرکے یہ رقم حاصل کریگا، سویپ معاہدے کے تحت آئندہ ہفتے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر موصول ہونگے۔

سعودی عرب نے قرضہ کی  ادائیگی کا تقاضہ گزشتہ ماہ کیا تھا ،  پاکستان کو  زرمبادلہ کے ذخائر میں سے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی میں مشکلات درپیش تھیں۔