Sunday, September 8, 2024

پاکستان سستے ریڈی میڈ ملبوسات کے ذریعے برآمدات بڑھا سکتا ہے : ورلڈ بنک

پاکستان سستے ریڈی میڈ ملبوسات کے ذریعے برآمدات بڑھا سکتا ہے : ورلڈ بنک
July 17, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) چین میں ملبوسات کی تیاری کے اخراجات میں واضح اضافے کے بعد عالمی خریدار اب دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری کیلئے عالمی منڈی میں پاوں جمانے کا سنہرا موقع سامنے آ گیا۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کپڑوں کی تیاری کے نئے یونٹس اب چین کی بجائے دیگر ایشیائی ممالک میں لگانے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر برآمدات بڑھا سکتا ہے اور امریکا بھجوائی جانے والی اپیرل مصنوعات کی شرح میں 2.53 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ تیار شدہ ملبوسات کی عالمی منڈیوں میں فروخت کے حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس کا تجارتی حجم اس شعبے کی حد تک 4.2 ارب ڈالر ہے تاہم پاکستان کی مجموعی برآمدات میں اپیرل اور ٹیکسٹائل کے شعبے کا حصہ 19 فیصد کے لگ بھگ ہے۔