Sunday, September 8, 2024

پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب

پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب
June 14, 2019

 بشکیک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب میں کہا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے۔

 کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت آٹھ ممالک کے سربراہان مملکت کی شرکت ہوئی۔ تمام رکن ممالک نے متفقہ اعلامیے پر دستخط کر دیے۔

 وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام، خوشحالی کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی امن پسند ہے۔ پاکستان چین مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا کیلئے اہم راہداری ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان چین مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشا کیلئے اہم راہداری ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے چین سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑی کارروائیاں کیں۔

 وزیراعظم عمران خان مرکز نگاہ رہے۔ عالمی قائدین کی کپتان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگوہوئی۔ روسی صدر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مسلسل  بات چیت کرتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کسی نے لفٹ نہ کرائی۔

ملکوں ، درمیان ، ہم آہنگی ، پیدا ، ای سی او ، عملی اقدامات ، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

 اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا سی پیک حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چینی صدر نے دہشتگردی کےخلاف اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔